تحمل ‘برداشت کی پالیسی کوکمزوری نہ سمجھاجائے‘عثمان بُزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں امن وامان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات پرغورکیاگیا‘صوبے میں قیام امن کیلئے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا‘عثمان بُزدارکی عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کی ہدایت‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار نے کہا کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، تحمل اوربرداشت کی پالیسی کوکمزوری نہ سمجھاجائے،دین اسلام میں پرتشددرویوں کی کوئی گنجائش نہیں،امن برقراررکھنے کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے۔


#policy of tolerance should not be considered a weakness #Usman Buzdar #Pakistan