4کروڑلوگوں کی ویکسینیشن مکمل‘ہدف پورا کرلیں گے‘ اسد عمر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک 70 ملین افراد کوکورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگانے کا ہدف تھا، اب تک 40 ملین افراد کو مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور ہدف پورا کر لیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل زوروں پر ہے، اب تک 70 ملین افراد کو کم از کم ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 439 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.272 ملین تک پہنچ گئی ہے۔


#40 million people have been fully vaccinated #Asad Umar