اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 431 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.271 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 439,845، سندھ میں 469,122، خیبرپختونخوا میں 177,807 اور بلوچستان میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 275,288 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45,093 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,220,105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1,395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28431 ہوگئی۔ پنجاب میں 12,909، سندھ میں 7,563، خیبرپختونخوا میں 5,738، اسلام آباد میں 939، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جاں بحق ہوئے۔
#Corona in Pakistan #Corona virus has killed 17 people #Pakistan #Lahore



















