کوئٹہ:(لیڈرنیوز)کوئٹہ کے نواح میں مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن مستونگ کے علاقے روشی میں سکیورٹی اداروں کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق کیمپ کو حالیہ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال کیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دو گولے شامل ہیں۔
#Nine terrorists were killed during an operation by security forces in Mastung #Pakistan



















