کورونا وائرس نے 16 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 16 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 28344 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.267 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 5 ہزار 357 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39200 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1214663 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28344 ہوگئی۔ پنجاب میں 12883 ، سندھ میں 7539 ، خیبر پختونخوا میں 5704 ، اسلام آباد میں 938 ، بلوچستان میں 354 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض فوت ہوئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan