کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ گیا۔ملک میں کئی کورونا مریضوں میں کیلیفورنیا کی ایک قسم بھی پائی گئی ہے۔کوڈ ٹاسک فورس کے ایک رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام ویکسین اس نئی قسم کے وائرس کے خلاف موثر ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کے اہداف کو حاصل کرنا ضروری ہے۔


#Corona's California variant also arrived in Pakistan