اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب آرڈیننس میں این آر او جاری کیا ، اب نیب آپ کی لوٹ مار ، گندم ، چینی اور ٹیکس چوری پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نیب کا چیئرمین صرف عمران خان کے لیے کام کرتا ہے۔ نیب چینی کی چوری اور تیل ، ادویات سکینڈل پر کچھ نہیں کرتا ، چیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی ، بی آر ٹی ، مالم جبہ کیسز خارج ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ہزاروں ارب چوری کرنے والوں سے پوچھ گچھ نہیں کر سکتا ، نیب ترمیمی آرڈیننس حکومتی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے ، نیب مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری پر سوال نہیں اٹھا سکتا ، نیب پنڈورا پیپرز میں نظر آنے والے 700 افراد سے پوچھ گچھ نہیں کر سکتا۔ نیب کابینہ میں موجود وزرا سے سوال نہیں کر سکتا ، نیب ان سے سوال نہیں کر سکتا جنہوں نے ہزاروں ارب چوری کیے ہیں ، صدر کسی بھی قسم کے کاغذ پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔
#government issued NRO in the NAB Ordinance #Shahid Khaqan Abbasi

















