اسلام آباد:(لیڈرنیوز)صدر مملکت نے دوسراقومی احتساب ترمیمی آرڈیننس2021 جاری کردیا‘آرڈیننس کے مطابق صدرجتنی چاہیں گے ملک میں احتساب عدالتیں قائم کریں گے،احتساب عدالتوں میں ججزکاتقرر 3 سال کیلئے ہوگا،صدرمتعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے ججزکاتقررکریں گے‘ صدرمملکت،چیئرمین نیب کاتقرروزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے کریں گے‘چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی،چیئرمین نیب کودوبارہ تعینات کیاجاسکے گا،چیئرمین نیب کوہٹانے کاطریقہ کارسپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق ہوگا،چیئرمین نیب کے تقررکیلئے پارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پرمشتمل ہوگی،صدراتفاق رائے نہ ہونے پرمعاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھجوائیں گے۔
#President issued the Second National Accountability Amendment Ordinance #Pakistan



















