اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج اورادارے ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں،مزاحمت نہیں مفاہمت کے داعی ہیں،خطے میں 20 سال بعدبڑی تبدیلی آئی ہے،نیکٹاکاکردارختم نہیں ہوگاوہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے،جب میں نے کہا(ن)سے(ش) نکلے گی تومیرامذاق اڑایاگیا، نوازشریف کی سیاست کومرتے ہوئے دیکھ رہاہوں، ن لیگ کمپنی کی مشہوری کیلئے اداروں کوبدنام کررہی ہے،عمران خان نے کہاہے پنڈوراپیپرزکے حوالے سے مکمل کارروائی ہوگی،افغانستان کیلئے آن لائن ویزاکرنے جارہے ہیں،آن لائن ویزاسے معلومات میں مزیدشفافیت آئےگی،پاک فوج اورادارے ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں، وزارت داخلہ یوسف رضاگیلانی کانام ای سی ایل میں ہونے کامعاملہ دیکھے گی‘یوسف رضاگیلانی عدالت یاوزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
#I see Nawaz Sharif's politics dying #Sheikh Rasheed #Pakistan Army and institutions are the guarantors of security of the country



















