چیئرمین نیب تقرری‘اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوناچاہیے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے لیکن آج کابینہ میں بحث نہیں ہوئی،مردم شماری کرانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائےگا،مردم شماری میں نادراسے مددلی جائےگی، عیدمیلادالنبیﷺپرقیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی کی جائےگی، بابراعوان نے کابینہ کوای وی ایم پربریفنگ دی،انتخابی اصلاحات پراپوزیشن موثرجواب نہیں دے رہی،اپوزیشن کےساتھ الیکشن اصلاحات پرگفتگوجاری رہے گی،اپوزیشن اصلاحات کی طرف نہیں جارہی شورمچارہی ہے، پنڈورا پیپرزپرکابینہ کوبریفنگ دی گئی،پنڈوراپیپرز میں 700 سے زائدپاکستانیوں کے نام شامل ہیں، وزیراعظم انسپیکشن ٹیم کے تحت سیل بنایاجائےگا،چیئرمین نیب کی تقرری کے آرڈیننس پرکابینہ میں بحث نہیں ہوئی،پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے،اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوناچاہیے تاکہ ہم مشاورت کرسکیں،شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں،شہبازشریف سے مشاورت کامطلب چورسے بات کرناہے،اگلے چیئرمین نیب کی تعیناتی پرشہبازشریف سے مشاورت نہیں ہوگی،اپوزیشن کوچاہیے تھاشہبازشریف کوتبدیل کرلیتے،عالمی منڈیوں میں تیل وگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکاہے،ہمارے پاس وافربجلی موجودہے،لوگ بجلی کااستعمال زیادہ اورگیس کاکم کریں،ہم ایل پی جی باہرسے منگواتے ہیں،ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے،عالمی منڈی میں گھی مہنگاہورہاہے،نیوزی لینڈاورآسٹریلیاسے60فیصددالیں منگواتے ہیں،مہنگائی جلدکم ہوناشروع ہوجائےگی۔


#NAB chairman appointed: Opposition leader should be replaced #Fawad Chaudhry