منی لانڈرنگ کیس‘شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز فرد جرم عائد

لاہور:(لیڈر نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر ایک نمائندے کے ذریعے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کے خلاف مختلف نیب کیسز کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے معافی نامہ دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کمر کے درد میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا کہا ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی معافی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں لیگی رہنماو¿ں کی پیشی کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ نصرت شہباز گزشتہ سماعت پر مقدمے میں شامل ہوئے تھے۔


#Shahbaz Sharif's wife Nusrat Shahbaz indicted in a money laundering reference #Lahore Accountability Court