پاک چین دوستی عالمی برادری میں ایک مثال بن چکی‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ چین کے قومی دن پر چینی حکومت ، قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔عالمی برادری میں پاک چین دوستی ایک مثال بن چکی ہے ، دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، چین دنیا میں پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ وقت پر غربت اور بے روزگاری پر قابو پاتے ہوئے معاشی استحکام کا حصول ، چین کی تیزی سے معاشی ترقی پسماندہ اور غریب ممالک کے لیے رول ماڈل ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ علامہ اقبال نے و سو سال پہلے چین کی ترقی کی پیش گوئی کی تھی۔ منصوبے چین کی لازوال دوستی کی بے مثال ہیں۔


#Pak-China friendship has become an example in the international community #Usman Buzdar #Pak-China friendship is invincible