اسلام آباد: (لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے خوشحالی آئے گی۔ موجودہ حکومت نے 2013 کے مقابلے میں کم قیمت پر سڑکیں بنائی ہیں۔پیسہ چوری کی تفتیش کیلئے اپنی ٹیم کو ہدایت دیدیں،ایف آئی اے قوم کے سامنے لائے کس کتناپیسہ کمایا؟وزیراعظم نے جھل جھوبیلا ہائی وے کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دورسے سستی سڑکیں بناتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی تھی۔عمران خان نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر ماضی کی نسبت 200 ملین روپے کم لاگت سے جاری ہے۔ پسماندہ علاقوں کو اوپر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین کی کامیابی کی وجہ طویل مدتی منصوبہ بندی ہے۔جوحکومت پانچ سال الیکشن کا سوچتی ہے بلوچستان کے لیے کچھ نہیں کرتی۔
#eradication of corruption will bring prosperity #Prime Minister Imran Khan

















