اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کوروناوائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی،وبا نے 31 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.24 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1،757 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 429081 ، سندھ میں 455808 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 173210 گلگت بلتستان میں 32861 ، اسلام آباد میں 10299 ، اسلام آباد میں 15120 اور آزاد کشمیر میں 34046 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 19240519 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48732 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1162177 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4033 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔پاکستان میں ایک دن میں 31 افراد کورونا سے مر گئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27597 ہو گئی۔ پنجاب میں 12559 ، سندھ میں 7350 ، خیبر پختونخوا میں 5507 ، اسلام آباد میں 916 ، بلوچستان میں 346 ، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 735 مریض فوت ہوئے۔
#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan



















