ماسکو:(لیڈرنیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاکادورہ روس‘جنرل ندیم رضا"امن مشن مشق 2021 "کے مشاہدے کیلئے دورے پرہیں،"امن مشن مشق2021 "شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقدہوئی، جنرل ندیم رضاکی رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں،فورم میں علاقائی وعالمی جیوسیاسی صورتحال پرغورکیاگیا،آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے تنظیم کیساتھ مل کرکام کرتارہےگا، پاک افواج نے انسداددہشتگردی کی جنگ میں کلیدی قربانیاں دیں،پاکستان چین اورروس کوکلیدی اہمیت دیتاہے،پاکستان دونوں ممالک سے دفاعی تعاون بڑھاناچاہتاہے،وسیع ترتعاون سے تذویراتی تعلقات استوارکیے جاسکتے ہیں،افغانستان میں دیرپاامن واستحکام مشترکہ ذمہ داری ہے،پرامن افغانستان پورے خطے کیلئے فائدہ مندہوگا،جنرل ندیم رضاکی روسی فیڈریشن کے چیف آف جنرل اسٹاف اورپیپلزلبریشن آرمی آف چائنہ کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سے ملاقاتیں ،افغان صورتحال کے تناظرمیں جیوسیاسی ماحول کاجائزہ لیاگیا،مختلف خطوں میں دہشتگردوں کی عالمی سرگرمیوں پربھی گفتگوکی گئی،جنرل ندیم رضا نے عالمی امن کیلئے پاک افواج کی قربانیوں کاتذکرہ کیا۔
#A peaceful Afghanistan will benefit the entire region #General Nadeem Raza #Chairman Joint Chiefs of Staff Committee General Nadeem Raza is on a visit to Russia #Peace Mission Exercise 2021



















