اسلام آباد: (لیڈرنیوز) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاو¿نٹس کیسز میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 ستمبر کو طلب کیا۔بلاول ہاو¿س کراچی میں رجسٹرار احتساب عدالت نے سمن آصف علی زرداری کو بھجوائے۔ نیب کے تفتیش کار نے سمن بھیجا تھا۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر 3 میں پیش ہونے کے لیے آپ کو فرد جرم میں جواب دینے کے لیے پیش ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ آصف زرداری پر 8 ارب روپے سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت نے مفرور قرار دیا ہے۔
#September 29 summoned former President Asif Ali Zardari for indictment in the NAB reference #suspicious transaction in fake accounts cases



















