قومی اسمبلی‘حریت رہنماءسید علی گیلانی کے حق میں قراردادمنظور

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)حریت رہنماءسید علی گیلانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قراردادمنظور‘ قراردادعلی محمدخان نے قومی اسمبلی میں پیش کی‘قراردادکے متن کے مطابق ایوان سیدعلی گیلانی کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہے،سیدعلی گیلانی جدوجہدآزادی کے روح رواں تھے،ایوان علی گیلانی کے اہلخانہ کیخلاف مقدمات کی مذمت کرتاہے۔کراچی سے جمع ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش‘وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایوان کو بتایاکہ گزشتہ مالی سال 2 ہزار 737 ارب ٹیکس اکٹھاکیاگیا،تمام ٹیکس کراچی کے کریڈٹ پرنہیں ہے،تمام اہم کمپنیوں کے ہیڈآفس کراچی میں ہیں،کراچی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے جاری فنڈزکی تفصیلات پیش کی گئیں‘کراچی کیلئے 53 ارب 40 کروڑروپے کے فنڈزجاری ہوئے۔


#National Assembly passes resolution in favor of Hurriyat leader Syed Ali Gilani #Pakistan