لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کاروباری دوستانہ ماحول کو فروغ دیا ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں ، پنجاب میں سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ آفس میں غیر ملکی سرمایہ کاری ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے سازگار ماحول ہے ، صوبے میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں ، سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات پیدا کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سینٹر کے قیام سے تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ، غیر ملکی سرمایہ کاری کا دائرہ دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا ، جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ لاہور کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی طور پر گیم چینجر ثابت ہوگا۔
#will give full protection to investment in Punjab #Usman Buzdar



















