کراچی: (لیڈر نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول 5 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاو¿ں گا ، آج پوری قوم رو رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام رو رہے ہیں اور عمران خان چینی بانسری بجا رہے ہیں۔ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے وہ بڑے دعوے کہاں گئے؟ جو لوگ سستے پیٹرول دینے کے بارے میں جھوٹ بول کر اقتدار میں آئے وہ تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اربوں روپے ضائع کرے گی۔
#Bilawal Bhutto Zardari has rejected the sharp rise in prices of petroleum products #Imran Khan robbed the pockets of the people



















