راولپنڈی:(لیڈرنیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے کیلئے 12 رکنی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، فخر زمان ، حارث رو¿ف ، حسن علی ، افتخار احمد ، امام الحق ، محمد رضوان (وکٹکیپر) ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور زاہد محمودشامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہراڑھائی بجے شروع ہوگا سیریز کے باقی دو میچ 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور کے لیے روانہ ہوں گی جہاں پانچ میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
#first match of the ODI series being played against New Zealand #12 players of the national team have been announced



















