لاہور:(لیڈرنیوز)مسلسل بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ، نکاسی آب کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور نکاسی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کل کی طرح متعلقہ افسران اور عملہ تندہی سے نکاسی آب کا کام جاری رکھے ، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو منصوبہ کے مطابق مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔ غفلت برداشت نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے فعال طریقے سے فرائض سرانجام دیے جائیں ، انتظامی افسران اور واسا حکام اپنی نگرانی میں نکاسی کا کام مکمل کریں ، انشائ اللہ ہنگامی صورت حال میں امدادی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائیں۔
#PDMA and WASA officials to remain alert #Usman Buzdar #leadernews #Punjab Chief Minister



















