شہبازشریف وزرات عظمیٰ کیلئے نامزد ہوئے تو سپورٹ کرینگے

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی ضرورآئےگی،جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی،یہ کیس انتقام پرمبنی ہے،پی ٹی آئی حکومت ڈلیورکرنے میں ناکام ہوئی،نمائندہ حکومت نہ ہوتوعوام مستردکردیتے ہیں،ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کوتسلیم کرناچاہیے،افغانستان کے اندرونی معاملات میں ہمیں دخل نہیں دیناچاہیے،پاکستان کوافغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دوررہناچاہیے،پارٹی شہبازشریف کووزیراعظم نامزدکرتی ہے توہم سپورٹ کریں گے۔قبل ازیں اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈریفرنس میں سزاکیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدراسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئے،مریم نوازنے روسٹرم پر آکر کہا کہ میرے وکیل نے بیماری کے باعث مزیدپیروی سے معذرت کرلی،مجھے نیاوکیل کرنے کیلئے ایک ماہ کاوقت درکارہے،دلائل سے قبل کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھناچاہتی ہوں،نئی درخواست دائرکرکے کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھوں گی،میری اپیل سننے سے پہلے اس پٹیشن کوسناجائے،اپیل کے میرٹ پردلائل سے قبل پٹیشن کوسناجائے،جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں،وکیل کرناآپ کاحق ہے، کیس پردلائل جاری ہیں،التوامیں نہیں رکھیں گے،آپ پٹیشن دائرکریں،آپ کااختیارہے،ہم کچھ نہیں کہیں گے،عدالت نے مریم نوازکونئے وکیل کیلئے 23 ستمبرتک وقت دےدیا۔


#PTI government fails to deliver: Maryam Nawaz #leadernews #change will come in Pakistan, false and fake change will kill Pakistan