افغان نگران سیٹ اپ پرردعمل قبل ازوقت ہوگا‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ افغانستان میں نگراں سیٹ اپ کے اعلان پرردعمل دینا قبل از وقت ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی اور قطر کے انٹیلی جنس کے سربراہ کابل میں موجود تھے۔ اگر ہم وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملتے؟ باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں ، ایک فریم ورک کی ضرورت ہوتی ہے جہاں دونوں ممالک ان مسائل کو زیر بحث لا سکیں۔ کابل میں باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ایجنسیاں ایسا فریم ورک بناتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں افغانستان سے داعش ، مہاجرین اور ٹی ٹی پی کی ہجرت کے مسائل کا سامنا ہے ، پاکستان نے امریکہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات ، افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے لیے سہولت فراہم کی۔ افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کی ہماری کوششوں کو دنیا نے سراہا،ہم نے افغانستان میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو نکالا ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم 2007 اور 2011 میں جو کچھ کہہ رہے تھے وہ سچ ثابت ہوا۔ اگر اس وقت ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان کے حالات مختلف ہوتے۔ افغان جنگ میں 80 ہزار جانیں ضائع کیں۔ 150 ارب معاشی نقصان اُٹھاناپڑا، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے۔


#it would be premature to respond to the announcement of caretaker setup in Afghanistan #Fawad Chaudhry #leadernews #India is constantly propaganda against Pakistan