ایون فیلڈ ریفرنس‘مریم نوازکے وکیل کی کیس کی پیروی سے معذرت

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی پیروی سے معذرت کر لی۔میڈیا کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی کرنے سے معذرت کر لی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔مریم نواز نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کوڈ کی وجہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت کے لیے معذرت کر لی ہے ، میں ایک اور درخواست دائر کرنا چاہتی ہوں ، میری اپیل سننے سے پہلے میرٹ پر اس پٹیشن کو سننے کے بجائے میں ایک اور درخواست کے ذریعے کچھ حقائق کا سامنا لاناچاہوں گی،۔ مجھے وکیل کرنے کے لیے ایک مہینہ دیا جائے ، اپیل کے میرٹ پر دلائل سے پہلے یہ پٹیشن سنی جائے۔ عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے 23 ستمبر تک کا وقت دیا۔


#Maryam Nawaz and Captain Safdar's lawyer Amjad Pervez has apologized for pursuing the case #leadernews #Avenfield reference case