کوروناچوتھی لہر‘24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)این سی اوسی کی وزیراعظم کو کورونا صورتحال پر رپورٹ،این سی اوسی کے مطابق متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4سے 12 ستمبر تک ہوں گی،متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ،شیخوپورہ، سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد،سرگودھا،خوشاب،میانوالی ،بھکر،ملتان، بہاولپور،خانیوال،رحیم یارخان جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور،صوابی،ملاکنڈ،سوات، ہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباد اورڈی آئی خان شامل ہیں، وزیراعظم نے24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی ،کورونا سے زیادہ متاثراضلاع میں پنجاب15 ،خیبرپختونخوا کے 8اضلاع شامل ہیں،اسلام آباد بھی کورونا سے زیادہ متاثر اضلاع میں شامل ہے، متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی تقریبات پرپابندی کی منظوری دی گئی، متاثرہ 24اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پرپابندی جبکہ،تعلیمی ادارے اوران ڈورجم پربھی پابندی عائد کی گئی۔


#Approval of special measures in the 24th Corona 4th Wave #leadernews #NCOC has reported to the Prime Minister on the Corona situation