ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا‘ شاہد خاقان عباسی

لاہور:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے۔ چیئرمین نیب کو مہنگے ایل این جی سودے نظر نہیں آتے۔ ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔ ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ نیب کے ساتھ ان وزرا کا کیا تعلق ہے جو گرفتاریوں کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ کل ایل این جی کے سب سے مہنگے ترین سودے حکومت نے کئے ہیں ، مجھے امید ہے کہ چیئرمین نیب نے آج اخبار پڑھا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 800 ارب چینی میں کھائے جائیں ، نیب کچھ نہیں کرے گا ، 400 ارب گندم میں کھائے جائیں ، نیب کچھ نہیں کرے گا ، 150 ارب دوا میں کھایا جائے ، نیب کچھ نہیں کرے گا۔


#NAB is a system to dismantle politics and hide corruption #Shahid Khaqan Abbasi #leadernews #Chairman NAB does not see expensive LNG deals