نورمقدم کیس‘امریکی سفارتخانے کا ملزم ظاہر جعفر سے رابطہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)امریکی سفارت خانے کے حکام نے نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اڈیالہ جیل میں ٹیلی فون کیا ہے۔میڈیا کے مطابق نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کو امریکی شہری ہونے کی وجہ سے قونصلر رسائی حاصل ہے۔ وزارت داخلہ کی این او سی کے بعد اسے محکمہ داخلہ پنجاب نے منظور کیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد ذاکر جعفر ، جو اڈیالہ جیل کی ہائی سکیورٹی بیرک میں بند ہیں ، امریکی سفارت خانے کے حکام نے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے ظاہر جعفر سے 25 منٹ تک بات کی۔ ملزم نے اپنے کیس میں امریکی حکام سے قانونی مدد مانگی۔ اس کے علاوہ ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔


#US embassy officials have telephoned Zahir Jaffer #Noor Muqaddam case #leadernews #Zahir Zakir Jaffer, the main accused in Noor Muqaddam murder case #consular access as he is a US citizen