پاکستان کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں‘ فضل الرحمن

لاہور:(لیڈر نیوز)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، افغانستان میں طالبان امارت اسلامیہ نے فتوحات حاصل کیں،طالبان وسیع البنیادحکومت قائم کرناچاہتے ہیں،جن کے ہاتھوں سے انسانیت کاخون ٹپک رہاہووہ امن کی بات کرتے ہیں،افغان قوم کوایک پرامن اورمستحکم افغانستان چاہیے۔افغانستان میں 20سالہ جنگ کے منفی اثرات ہم پرمرتب ہوئے،افغانستان میں پرامن معاشرے کے مثبت اثرات پاکستان پرمرتب ہوں گے، لاہورمیں خواتین کی بے حرمتی کےواقعات رونماہوئے، ہمارا ناجائزحکمران قوم کوحیاکی تعلیم دے رہاہے،بے حیائی ہمارے حکمران کاایجنڈاہے۔


#Pakistan has no foreign policy at the moment #fazlur rehman #leadernews #Taliban won the Islamic Emirate in Afghanistan