راولپنڈی:(لیڈر نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ رچرڈ مور نے کیا۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے مدد کر رہا ہے ، پاکستان افغانستان میں علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔ رچرڈ مور نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
#Army Chief General Qamar Javed Bajwa has been met by the Chief of the British Intelligence Agency #leadernews #Richard Moore



















