کورونا:4553نیے کیسز رپورٹ، مزید 85 افرادجان سے گئے

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) کورونا وائرس مزید 85 افراد کی زندگیاں نگل گیا ، جس سے اموات کی تعداد 25320 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.14 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4553 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 385258 ، سندھ میں 425570 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 158964 گلگت بلتستان میں 32014 ، اسلام آباد میں 9769 ، اسلام آباد میں 97542 اور آزاد کشمیر میں 31،294 کیس رپورٹ ہوئے۔