اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے تقریبا چار ماہ بعد ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 141 اموات ریکارڈ۔پاکستان میں کورونا شماریات کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61410 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4199 میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 141 افراد جان سے چلے گئے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 141 اموات گزشتہ چار ماہ میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہیں۔اس سے قبل 3 مئی کو ملک میں کورونا سے 161 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
کورونا:4ماہ بعد پاکستان میں ریکارڈ 141 اموات



















