حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ

لاہور:(لیڈرنیوز)فیاض الحسن چوہان کاحکومت اوراپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ ، ترجمان پنجاب حکومت نے اپوزیشن قیادت سے باضابطہ رابطہ کرلیا،فیاض الحسن چوہان نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے رابطہ کیا،فیاض الحسن چوہان کا حنا پرویز بٹ سے بھی رابطہ ہوا،فیاض چوہان نے حکومت اوراپوزیشن میں کرکٹ میچ کی تجویزپیش کی،ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں کروانے کی تجویزدی گئی،میچ گورنرہاو¿س یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا،فیاض الحسن چوہان نے حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ،حکومتی ٹیم میں فیاض الحسن ، حافظ ممتاز ،سمیع اللہ چودھری، میاں اسلم اقبال،وزیرکھیل تیموربھٹی،مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس ، عنصرمجید نیازی ،ملک عمر فاروق حکومتی ٹیم میں شامل ہیں۔


#Decision to hold a cricket match between the government and the opposition #leadernews #Fayyaz-ul-Hassan Chauhan #tape ball match be held in mid-September