عمران خان !آپ صرف پگڑیاں اچھال سکتے ہیں‘ احسن اقبال

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اس ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہے کہ سچ کاگمان ہوسکے،ڈرہے اب کہاجائےگاعمران خان نے اصل پاکستان کی بنیاد رکھی،ہم نے1997 میں وژن 2010 بنایاتھا،ہم نے2013 میں تمام اسٹیک ہولڈرزکوملاکر وژن 2020 بنایاتھا،وزیرخزانہ نے کہا1972 کے بعد ملک میں کوئی پلاننگ نہیں ہوئی،1999 میں ن لیگ کاتختہ الٹا گیا پھر پلاننگ پرتوجہ نہیں دی گئی ،تاثر دیاجارہاہے کہ عمران خان سے پہلے پتھر کازمانہ تھا،ن لیگ کی حکومت نے ٹیکس کلیکشن میں100فیصد اضافہ کرکے دکھایا،جھوٹے کیسزبنانے کیلئے پلاننگ کمیشن کے ہربندے کونیب کے چکرلگوائے گئے،آج پوری بیوروکریسی کانوں کوہاتھ لگائے کھڑی ہے،آج بیوروکریسی ترقیاتی منصوبوں کی فائلوں پردستخط سے ڈرتی ہے،سرکاری افسران جھوٹے کیسز میں جیل کاٹ کرآئے، جھوٹے کیسزبنائے جارہے ہیں ،آپ کے انتقام کی آگ نہیں بجھ رہی،عمران خان !آپ صرف پگڑیاں اچھال سکتے ہیں،جھوٹے بہتان لگاسکتے ہیں۔


#Imran Khan! You can only lift turbans #Ahsan Iqbal #leadernews #government is lying with such arrogance that the truth can be told