لاہور: (لیڈرنیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان ترین گروپ کے ارکان سے رابطے میں ہیں۔میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے ناراض ساتھیوں کو مطمئن کرنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی ہے اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو ترین گروپ کومنا نے کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے ترین گروپ کے ارکان سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے ، اور ذرائع نے بتایا کہ فیاض الحسن چوہان نے ترین گروپ کے عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ کیا ہے ، اور جلد ان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ترین گروپ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جبکہ فیاض الحسن چوہان ترین گروپ کے دیگر ارکان سے بھی مراحلہ وار رابطہ کریں گے۔
#Fayyaz-ul-Hassan Chauhan is in touch with members of the tareen group #leadernews #Punjab government has adopted a new strategy to appease its angry comrades



















