حکومت کے3سال مہنگائی کے لحاظ سے عوام پر بھاری رہے

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) حکومت کے 3 سال مہنگائی کے لحاظ سے عوام پربھاری رہے‘دستاویزادارہ شماریات کے مطابق چینی اوسط 49 روپے 92 پیسے فی کلومہنگی ہوئی،اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلوتھی،چینی کی اوسط قیمت اب 105روپے 51 پیسے فی کلوہے، آٹے کا 20 کلوکاتھیلااوسط 362 روپے 33 پیسے مہنگاہوا،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 2ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں70 روپے فی کلواضافہ ریکارڈکیاگیا،گزشتہ 2 ہفتے کے دوران ٹماٹر 30 روپے کلو تک مہنگا ہوا،گوجرانوالہ میں لہسن 70 روپے کلواضافے کے بعد 280 روپے میں فروخت ہونے لگا،اسلام آبادمیں لہسن کی قیمت میں 40 روپے فی کلواضافہ ہوااسلام آبادمیں لہسن کی فی کلوقیمت 320 روپے تک پہنچ گئی،راولپنڈی میں لہسن کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ280 روپے کلوہوگئی جبکہ لاہور ،فیصل آباد میں لہسن 2 ہفتے میں 20 روپے فی کلو مہنگاہوا۔


#three years of the pti government have been heavy on the people in terms of inflation #leadernews #20 kg of flour has gone up by an average of Rs 362.33 per kg