اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پاکستان میں عالمی کورونا وبا سے مزید 95 افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 3200 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 3221 میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، 95 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 24573 تک پہنچ گئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 115300 تک پہنچ گئی ہے۔
#corona epidemic #leadernews #Pakistan #Corona's statistics websiteCorona in the country


















