اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 72 افراد ہلاک اور 3669 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53644 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 3669 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ 72 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 24478 تک پہنچ گئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 1.12 ملین تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2218 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 989013 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 88588 ہے۔
#Corona in Pakistan #leadernews #Pakistan #positive cases of corona #global epidemic Corona in Pakistan



















