لاہور: (لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے ، تحریک پاکستان کے شہداءکی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پروزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک آزاد وطن کا حصول قائداعظم کے شب و روز اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل ہے۔یوم آزادی یوم تشکربھی ہے اوریوم تجدید عہدبھی، آج ہمیں ان شہداءکی عظیم قربانیوں کو یاد رکھنا ہے جنہوں نے امن کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
#Pakistan is the fruit of the sacrifices of millions of martyrs #Chief Minister Usman Buzdar #leadernews #Independence Day #sacrifices of the martyrs



















