ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات‘سبرہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کراچی تا کشمیر یوم آزادی کی تقریبات ، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نعرہ تکبیر اللہ اکبر فضا میں گونجتا رہا۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھالے۔مزار پر کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ بابائے قوم کو نیول کیڈٹس کے ایک مسلح دستے نے عمومی سلامی پیش کی۔ لیفٹیننٹ کمانڈر فہد سلیم نے مزار قائد پر پریڈ کمانڈر کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور سہیل احمد اعظمی تھے۔ مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ملٹری بینڈ نے دلکش دھن بجائی۔ مزار پر مہمانوں کی کتاب میں مہمان خصوصی نے اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ گارڈ تبدیلی کی تقریب بھی مزار اقبال پرمنعقد ہوئی۔اعزازی گارڈز کے فرائض پاک فوج کے چاک چوبند دستوں نے سنبھالے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل انیق الرحمن ملک نے مزار اقبال کا دورہ کیا۔ اس نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل امیر مجید نے مزار اقبال کا دورہ بھی کیا۔ میجر جنرل امیر مجید نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


#Karachi to Kashmir Independence Day celebrations #day began with the salute of 31 cannons in the federal capital #leadernews #slogan Takbir Allah Akbar kept echoing in the air