لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب کے وزےرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم عمران خان میں وہی فرق ہے جو کھوکھلے وعدوں اور انکی تکمیل میں ہے،گزشتہ حکمرانوں نے عوام کو سستے بھاشن اور مہنگے منصوبوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اپنے بےان مےں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ میگا منصوبوں نے ایک طرف خزانہ خالی کیا اور دوسری طرف ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ میانوالی میں صاف پانی کے منصوبے اور اورنج ٹرین سے تقریبا روزانہ ڈھائی لاکھ لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ لیکن دونوں کی لاگت اور ترجیحات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
#Fayyaz Al Hassan Chauhan #Imran Khan #leader news #mega projects #Punjab Minister for Prisons



















