امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج منایا جائے گا

لاہور:(لیڈر نیوز) آج یکم محرم کو امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔حضرت عمرفاروق ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں مختلف جماعتوں اور فرقوں کی جانب سے جلسے ، سیمینار اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین ، دوسرے خلیفہ امیر المومنین حضرت عمر بن الخطابؓ کو ان کی فتوحات اور سنہری اعمال پر روشنی ڈال کر خراج تحسین پیش کریں گے۔