اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان یوم استحصال کے موقع پر اپنے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کو 2 سال ہوچکے،بھارت نے غیرقانونی تسلط برقراررکھنے کیلئے فوجی محاصرہ کیا،بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق پرپابندیاں عائدکردیں،بھارت کشمیریوں کے پختہ ارادوں کومتزلزل نہیں کرسکا،کشمیریوں کومسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کاسامناہے،بھارت کامقصدمقبوضہ کشمیرکے جغرافیائی ڈھانچے کوتبدیل کرناہے،بھارت کشمیریوں کواپنی سرزمین پراقلیت میں بدلناچاہتاہے،دنیانے بھارتی اقدامات کویکسرمستردکیا،عالمی فورمزپربھارتی اقدامات پرکڑی تنقیدکی گئی،پاکستان کشمیریوں کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے،کشمیری حق خودارادیت کیلئے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں،کشمیرکازسے پاکستان کی پختہ وابستگی کااعادہ کرتاہوں، بھارتی اقدامات یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
#India wants to turn Kashmiris into a minority #leader news #imran khan #pakistan



















