کورونا‘آئی ایم ایف کا رکن ممالک کیلئے فنڈنگ کا اعلان

لاہور:(لیڈرنیوز)آئی ایم ایف نے رکن ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے جو کہ اس کی تاریخ کا سب سے بڑا فنڈ ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے رکن ممالک کے لیے فنڈنگ بڑھا دی گئی ہے ، ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں۔بیان کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے اور فنڈنگ 23 اگست سے تمام ممبر ممالک کو دستیاب ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2.8 بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے اور یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔


#IMF #leader news #corona #member countries #state bank of pakistan