اسلام آباد:(لیڈرنیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسوں کی تعداد بڑھنے پر حکومت سندھ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کا اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ہیڈ کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت ہوا ، جس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کراچی میں کورونا کے پھیلاو¿ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق ، فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو قابو کرنے میں مدد کرے گی۔این سی او سی نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز ، آکسیجن اور وینٹیلیٹر بیڈ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ کورونا ایس او پیز کو نافذ کرنے کے لئے صوبے میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
#NCOC #corona cases #leader news #Asad Umar #National Command and Operations Center



















