نذیرچوہان نے میرے خلاف جھوٹی مہم چلائی‘شہزاد اکبر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاداکبرنے کہا ہے کہ نذیرچوہان نے مذموم سازش کے تحت مجھ پرجھوٹاالزام لگایا،الزام کی تردیدکے باوجودنذیرچوہان نے جھوٹی مہم چلائی،مہم سے مذہبی منافرت پھیلی،میری اوراہلخانہ کی جان کوخطرےمیں ڈالاگیا،انہوں نے کہا کہ عام شہری کے طورپرپولیس اورایف آئی اے کودرخواست دی،تفتیش میں جرم ثابت ہونے پرنذیرچوہان کی گرفتاری ہوئی،امیدہے معاملہ منطقی انجام کوپہنچے گااورمجھے انصاف ملے گا،ہمیں معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانےوالوں سے نمٹناپڑے گا،ہرشہری اپنے حق کیلئے کھڑاہوگاتوان شدت پسندعناصرکوشکست ہوگی۔


#Shahzad Akbar #leader news #Nazir Chauhan #FIA #religious hatred