پاکستان میں کوروناسے مزید 32افرادلقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 1841 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا پر 37636 ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے 1841 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جس میں سے 32 افراد کی موت ہوگئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.89 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22971 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 1875 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1310 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کی کل تعداد 924782 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 54ہزار122 ہے۔


#Corona #Pakistan #leader.com.pk #virus