پاک چین دوستی ساتویں دہائی میں داخل ہوچکی‘ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ساتویں دہائی میں داخل ہوچکی ہے ، انشاءاللہ آنے والے وقت میں اپنا رنگ دکھائے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی ، پاک چین تعلقات پر ازسرنو جائزہ لینا ہے ، اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈازیربحث آئے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں افغانستان اور خطے کی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔ ہم سی پیک منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایک تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔


#Pak-China friendship #Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi #video message #Afghanistan