ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے‘ اسد عمر

اسلام آباد:(روزنامہ لیڈر)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پروفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میںکل پہلی دفعہ ایک دن میں6لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی، ویکسینیشن کی بڑھتی تعداد حوصلہ افزا ہے۔سربراہ این سی اوسی نے کہا ہے کہ ویکسینیشن میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے تا کہ سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں۔اسدعمر نے مزید کہا کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا پابندیاں ناگزیر ہیں۔


#NCOC #Vaccination #leader news #leader tv hd #Asad Omar