حکومت کابڑی عیدپربڑاتحفہ‘پٹرول5.40روپے فی لیٹرمہنگا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5.40 روپے کا اضافہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے جاری کردہ بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔شہباز گل نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5.40 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے میں اضافہ مٹی کے تیل کی قیمت میںایک روپے 39 پیسے فی لیٹر کی منظوری دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی۔ اوگرا کی سفارشات کے برخلاف ، وزیر اعظم نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔


#increased the price of petrol #leader tv hd #Shahbaz Gill #OGRA