بلاول ایک نہیں3بارامریکہ جائیں‘وزیراعظم5سال پورے کرینگے

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول ایک بار نہیں تین بار امریکہ کا دورہ کریں گے ، وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے ، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا ، آرمی چیف خود امن کے لئے اقدامات کررہے ہیں ، طورخم بارڈر کوروناویکسی نیشن والے افراد کے لئے کھلا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکا ہے ، آزاد کشمیر انتخابات کے بعد اپوزیشن حکومت کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہوجائیں گے ، وہ عمران خان کے ساتھ بھی کشمیر مہم چلائیں گے ، نال لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک 5 اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا بھارت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔


#Sheikh Rasheed #Bilawal #Afghanistan #leader.com.pk #PDM